ملک میں آج اب تک کورونا سے 95 ہلاکتیں، 1920 نئے کیسز رپورٹ


ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 95 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3903 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 192970 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1602 اور سندھ میں 1161 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 869 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 108، اسلام آباد میں 115 ، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 1171976
صحتیاب مریض: 
81307 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعرات ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1920 کیسز اور 95 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1655 کیسز 86 ہلاکتیں،  اسلام آباد 227 کیسز 7 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 38 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1655  کیسز اور 86 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 71191 اور اموت 1602 تک جا پہنچی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 20262 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 227 کیسز اور 7 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 11710 اور اموات 115 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 5424 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 38 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں  جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 930 اور اموات کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 390 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے بدھ کو کورونا کے مزید 1414 کیسز اور 37 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 74070 اور ہلاکتیں 1161 ہوگئی ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 869 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 499 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 23887 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک 11097 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 108 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 183 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 9817 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3710 ہے۔

گلگت بلتستان

بدھ کو گلگت بلتستان سے کورونا کے 28 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 1365 ہوگئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 995 ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں