ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5763 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 270400 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2105، سندھ میں 2096 اور خیبر پختونخوا میں 1169 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 46 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز جمعہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 388 کیسز اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 294 کیسز 5 ہلاکتیں، اسلام آباد 44 کیسز، گلگت 22 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 28 کیسز ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 294 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 91423 اور ہلاکتیں 2105 ہو چکی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 68439 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 44 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14766 اور ہلاکتیں 161ہو گئی ہیں۔
اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12023 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 22 کیسز ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1918 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 46 ہے۔
گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1533 ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 28 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1989 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1361 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
سندھ میں جمعرات کو کورونا کے باعث مزید 36 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2096 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 670 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 115883 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 99402 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے صرف 6 کیسز سامنے آئے اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11523 ہوگئی۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 9818 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں جمعرات کو کورونا وائرس کے باعث مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1169 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید 145 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 32898 تک جا پہنچی ہے۔
اب تک صوبے میں 26607 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔