ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3695 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 185034 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 1495 اور سندھ میں 1103 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 843 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 104، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 22 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز منگل اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1734 کیسز اور 67 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن پنجاب سے 1365 کیسز 60 ہلاکتیں، اسلام آباد 307 کیسز 5 ہلاکتیں، کشمیر 24 کیسز 2 ہلاکتیں اور گلگت سے 38 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1734 کیسز اور 60 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 68308 اور اموت 1495 تک جا پہنچی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 19580 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 307 کیسز اور 5 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 11219 اور اموات 106 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 5012 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 24 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 869 اور اموات کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 350 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان
آج گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 38 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 1326 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 22 ہے۔
علاقے میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 946 ہوگئی ہے۔
سندھ
سندھ سے آج کورونا کے مزید 1464 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9841 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1464 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 14 اموات بھی ہوئیں۔
سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 71092 اور ہلاکتیں 1103 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں 1464 کیسز میں سے 976 کا تعلق کراچی سے ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 843 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے پی کے مطابق پشاور میں 15، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 2، 2 جب کہ سوات، مالاکنڈ اور ایبٹ آباد میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 636 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 22633 تک پنچ گئی ہے۔
اب تک 6869 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد9587 ہوگئی۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3670 ہے۔