ملک میں آج اب تک کورونا سے ایک ہلاکت، 271 نئے کیسز رپورٹ


ملک میں آج اب تک کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی ہے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6284 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 295372 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2195، سندھ میں 2395 اور خیبر پختونخوا میں 1250 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2581695
صحتیاب مریض: 
280340 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 271 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جن میں پنجاب سے 63 کیسز، سندھ 98 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 16 کیسز، اسلام آباد 19 کیسز، آزاد کشمیر 13 کیسز اور  بلوچستان سے 62 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2195 اور مریضوں کی تعداد 96699 ہو گئی ہے۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 92449 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں بھی آج کورونا کے باعث ایک ہلاکت ہوئی ہے جب کہ 98 نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2395 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 129179 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک 122835مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے آج  کورونا کے مزید 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12804 ہو گئی ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک سے 11682مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 19کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15597 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14936 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 13 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2290 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک 2115 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2832 اور اموات کی تعداد 65 ہو گئی ہے جب کہ 2435 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا کے 48 نئے کیسز سامنے آئے اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

صوبے میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 35971 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 1250 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کے پی میں اب تک 33888 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں