ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4304 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 209307 تک پہنچ گئی۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 1727 اور سندھ میں 1343 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 935 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں 128، بلوچستان میں 119، آزاد کشمیر میں 28 اور گلگت بلتستان میں 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 148 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جس میں اسلام آباد سے 132 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 132کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 12775 اور اموات 128ہوچکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 7261 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1065 اور اموات کی تعداد 28 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 539 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے پیر کو کورونا کے باعث مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1727 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 723 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 75501 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب میں اب تک کورونا سے 27147 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
پیر کو سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 74 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1343 ہوگئی۔ یہ سندھ میں ایک دن میں کورونا سے ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1509 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 81955 تک جاپہنچی ہے۔
اس کے علاوہ آج مزید 1093 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 45616 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 935 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 337 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 26115 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک صوبے میں 12626 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں پیر کو کورونا کے باعث مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 119 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10426 ہوگئی۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4197 ہے۔
گلگت بلتستان
پیر کو گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 28 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1470 ہوگئی ہے۔
گلگت میں کورونا سے اموات کی تعداد 24 ہے جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1117 ہوگئی ہے۔