کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے صدر مملکت سے ملک بھر کی جیلوں میں قید بیمار قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی درخواست کردی۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے صدر مملکت عارف علوی کو ایک خط لکھا ہے۔
ارسلان تاج نے اپنے خط میں صدر مملکت سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مجرم ملک سے باہر جاسکتا ہے تو باقی غریبوں کو بھی معاف کیا جائے اور پاکستانی جیلوں میں قید بیمار مریضوں کی سزا معاف کی جائے۔
ارسلان تاج نے صدر مملکت سے جیلوں میں غریب بیمار قیدیوں سہولیات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔