ملک بھر میں بینک اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کا آج آخری روز


ملک بھر میں بینک اکاؤنٹس مکمل بائیو میٹرک کیے جانے کا آج آخری دن ہے جس کے بعد بائیو میٹرک سسٹم پر منتقل نہ ہونے والے اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے۔

بینکنگ حکام کے مطابق ملک بھر میں بینک اکاؤنٹس کا بائیو میٹرک کروانے کا آج آخری دن ہے۔

حکام کے مطابق کل سے بائیو میٹرک سسٹم پر منتقل نہ ہونے والے اکاؤنٹس بند ہوجائیں گے۔

بینکنگ حکام کا کہنا ہے کہ لاکھوں بینک اکاؤنٹس بائیو میٹرک سسٹم پر منتقل کر لیے گئے ہیں، مختلف بینکس میں 60 سے 80 فیصد اکاؤنٹس بائیو میٹرک نظام پر منتقل کیے جاچکے ہیں۔

نیشنل بینک کے ترجمان ابن حسن  کے مطابق نیشنل بینک میں 30 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بائیو میٹرک سسٹم میں آچکے ہیں اور تقریباً 80 فیصد اکاؤنٹ ہولڈرز نے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کر لی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں