ملک بھر سے آج اب تک کورونا کے 170 کیسز رپورٹ


ملک میں آج اب تک کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 292174 تک جاپہنچی ہے جب کہ ہلاکتیں 6231 ہیں۔

اب تک پنجاب میں 2188، سندھ میں 2357 اور خیبر پختونخوا میں 1246 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 63 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2414902
صحتیاب مریض: 
275317 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز ہفتہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں پنجاب سے 99 کیسز، اسلام آباد 19 کیسز،  گلگت 34 کیسز  اور آزاد کشمیر سے 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 99 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96057 اور ہلاکتیں 2188 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 91134 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 34 کیسز سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2638 اور اموات کی تعداد 63 ہو گئی ہے جب کہ 2257 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 18 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15472 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14372افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 18 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 22241 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک 2068 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

جعمے کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2357 ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 310 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 127691 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 120876 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے جمعے کو کورونا وائرس کے 49 کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔

صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12473 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں اور اب تک مہلک وائرس سے 11310 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

جمعے کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے 57 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئیں۔ صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1246 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35602 تک جا پہنچی۔

کے پی میں اب تک 33300 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں