پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا (ن) لیگ کے سرجاتا ہے۔
یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 28 مئی پاکستانیوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالانے کا دن ہے، ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا (ن) لیگ کے سرجاتا ہے، 28 مئی کواس وقت کےوزیراعظم نوازشریف نے بیرونی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ملکی دفاع کو ترجیح دی۔
صدر ن لیگ شہباز شریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانےکے لیے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو، پاکستانی سائنسدانوں اور افواج پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کیا