ملکی اور درآمدی گیس کے نئے صنعتی کنکشنز پر پابندی عائد


ga

وفاقی حکومت نے ملکی اور درآمدی گیس کے نئے صنعتی کنکشنز پر پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کے باعث صنعتوں کے کیپٹو پاور پلانٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق صنعتوں میں نصب ہونے والے پاور پلانٹس کے لیے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کپیسٹی پیمنٹ کے بوجھ میں کمی کے لیے بجلی کی فروخت میں اضافے کی خواہاں ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ صنعتوں کو گیس کے بجائے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت مختلف صنعتیں بجلی پیدا کرنے کے لیے گیس استعمال کرتے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس اور بجلی دونوں پر بھاری سبسڈی بھی ادا کی جا رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں