ملتان سلطانز کے 199 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ


ملتان: 

 پی ایس ایل فائیو کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

ملتان میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ریلی روسوو کی برق رفتار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 199 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ذیشان اشرف اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا، ذیشان صرف 8 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد معین علی بھی صرف 6 رنز ہی بناسکے اور آؤٹ ہوگئے۔

جیمز ونس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد کپتان شان مسعود نے ریلی روسو کے ساتھ ملکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی خوب درگت بنائی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھییلے اور دونوں نے 139 رنز کی زبردست شراکت قائم کیا جس سے وہ کوئٹہ کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔

شان مسعود 4 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 46 رنز پر آؤٹ ہوگئے تاہم ریلی روسوو نے پہلے 23 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر مخالف بولروں کو خوب پریشان کیے رکھا، روسوو نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی انہوں نے پانچویں سیزن کی دوسری سنچری صرف 43 گیندوں پر بنائی ، یوں انہوں نے مجموعی طور پر پی ایس ایل میں ساتویں سنچری اسکور کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں