ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 7 میں فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 7 میں فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا


 کراچی: 

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے 9 میچز میں فتح حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔پاکستان سپرلیگ کے 29ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر لیگ میں نویں فتح حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا جبکہ شکست کے باوجود بھی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز نے اپنے کُل 10 میچز میں سے 9 میں فتح حاصل کی اور اُسے صرف ایک میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 دوسری جانب کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن میں سب سے زیادہ میچز ہارنے کا بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، کنگز کو دس میچز میں سے 9 میں شکست کا سامنا رہا جبکہ اُسے ایک میں فتح حاصل ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں