ملتان کے علاقے توکل ٹاؤن میں کباڑ کی دکان میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ دھماکا دکان میں پڑے کباڑ کے سامان میں ہوا، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
لاہور: گٹر میں گیس بھرنے سے دھماکا، 3 افراد زخمی
دوسری جانب لاہور میں مغلپورہ آٹومارکیٹ کے قریب گٹر میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان ایدھی نے بتایا کہ ایدھی رضاکار اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ ہوگئی ہیں۔