ملالہ کا گریجویشن مکمل کرنے پر جشن، انسٹاگرام پر تصویر شئیرکردی


نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے 22 سالی کی عمر میں برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلیا۔ انہوں نے فلسفہ، سیاست اور اکنامکس میں ڈگری حاصل کرنے پر جشن منایا۔

ملالہ نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرپیغام دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر  کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے گھر والوں کے ہمراہ گریجویشن میں کامیابی پر جشن منایا ہے۔

ملالہ کا اس موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہناتھا کہ وہ اپنی خوشی اس وقت بیان نہیں کرسکتیں۔

اپنے پیغام میں ملالہ نے مستقبل کے حوالے سے لکھا کہ آگے کا کچھ معلوم نہیں، فی الحال نیٹ فلیکس پر فلمیں دیکھوں گی، سوؤں گی اور کتابیں پڑھوں گی۔

ملالہ کی اس پوسٹ  کو ایک گھنٹے میں لاکھوں لوگوں نے لائیک کیا اور انہیں گریجویشن کی مبارکباد بھی دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں