ملائیکہ اور ارجن میں علیحدگی، پہلی پوسٹ منظر عام پر آگئی

ملائیکہ اور ارجن میں علیحدگی، پہلی پوسٹ منظر عام پر آگئی


ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور کے ساتھ بریک اپ کی خبروں کے درمیان پہلی پوسٹ شیئر کی۔

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور اداکار ارجن کپور سے قطع تعلق کی افواہوں کے درمیان معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈانسر نے اپنے مداحوں کے ساتھ صبح بخیر کا پیغام شیئر کرتے ہوئے ایک قول بھی شیئر کیا۔

ملائیکہ اروڑا کے مطابق اس کرۂِ ارض پر سب سے بہترین خزانہ وہ لوگ ہیں جو ہم سے محبت اور ہماری حمایت کرتے ہیں۔

ملائیکہ اور ارجن میں علیحدگی، پہلی پوسٹ منظر عام پر آگئی

ان کے مطابق ایسے افراد نہ ہی خریدے جاسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں کا کوئی متبادل ہوسکتا ہے اور ہماری زندگی میں ایسے افراد چند ایک ہی ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ 50 سالہ رقاصہ کی مبہم پوسٹ سے قبل ان کی مینجر نے ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کی قطع تعلقی سے متعلق گردشی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہیں قرار دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور اداکار ارجن کپور سے قطع تعلق کر لی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں