ملائیکہ اروڑا کا امید سے ہونا افواہ ہے یا حقیقت؟ ارجن کپور نے بتادیا

ملائیکہ اروڑا کا امید سے ہونا افواہ ہے یا حقیقت؟ ارجن کپور نے بتادیا


بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نےملائیکہ اروڑا کے ساتھ بچے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر ان خبروں کو “جھوٹی چغلی” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گرنے کی سب سے آخری حد تھی اور آپ اس حد تک آسانی کے ساتھ گر گئے ہیں، یہ غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی حرکت تھی ۔

ارجن کپور نے خبر رپورٹ کرنے والے صحافی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صحافی گھٹیا خبروں کا ماہر ہے،   اور باقاعدگی سے اس طرح کے مضامین لکھ رہا ہے۔

اداکار نے کہا کہ یہ صحافی بچ رہا ہے کیونکہ ہم ان جعلی آرٹیکلز کو نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ وہ میڈیا پر پھیل جاتے ہیں اور سچ بن جاتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہماری  ذاتی زندگیوں سے کھیلنے  کی کوشش نہ کرو۔

واضح رہے کہ پنک ولا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور ایک ساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

تفریحی پورٹل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دونوں نے اس سال اکتوبر میں لندن کا دورہ کیا تھا جب انہوں نے مبینہ طور پر اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں