مقروض شخص کو 3 سو کی لاٹری نے کروڑ پتی بنا دیا


بھارتی ریاست کیرالا کے ایک مقروض شخص کی 12 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی ہے اور وہ رات ورات کروڑ پتی بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق52 سالہ نورنن راجن کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے جسے قرضوں نے جکڑا ہوا تھا، یہ شخص اپنے پچھلے قرضوں کو اُتارنے کے لیے بینک سے قرضہ لینے گیا جہاں اُس نےاپنے لیے تین سو روپے کی لاٹری کا ٹکٹ بھی خریدا اور یہ وہ لمحہ تھا جب اس پر قسمت مہربا ن ہو گئی اور اس کی زندگی ہی بدل گئی۔

نورنن راجن نے میڈیا سے با ت کر تے ہوئے بتایا کہ جب اِس لاٹری کے نتائج کا اعلان ہوا تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگیا تھا کہ پہلا انعام جو کہ 12 کروڑ روپے کا تھا وہ اُس کا ہی ہے۔

اس خوش نصیب شخص نے بتایاکہ وہ نا صرف بہت زیادہ خوش ہے بلکہ اب وہ اپنے پچھلے تمام قرضے باآسانی ادا کر سکتا ہے اور اپنی بیٹی کو اعلی تعلیم بھی دلوائے گا۔

واضح رہے کہ کیرالہ کے رہائشی نورنن راجن نے یہ لاٹری کا ٹکٹ 300 روپے کا خریدا تھا اور اُس نے اِس کے بارے میں گھر میں کسی کو نہیں بتایا تھا کیونکہ اُس کے گھر میں مالی مسائل بہت زیادہ تھے اور ایسے میں اُس کا 300 روپے کا لاٹری ٹکٹ خریدنا بہت مشکل تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں