مقبوضہ کشمیر کی صورتحال: آرمی چیف نے کورکمانڈرز کانفرنس کل طلب کرلی


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب کرلی۔

ذرائع کےمطابق کور کمانڈرز کانفرس میں بھارت کے غیر آئینی اقدامات اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کانفرنس میں بھارت کے کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا جس کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایل او سی اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت بھی کی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں