مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اننت ناگ میں گھر گھر تلاشی لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض انتظامیہ نے اسلام آبادضلع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔


اپنا تبصرہ لکھیں