مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 5 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 5 نوجوان شہید


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔

ضلع کلگام میں بھارتی فوج، نیم فوجی دستہ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقامی پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی بھی لی۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ایک گھر کو کیمیکل مواد سے تباہ بھی کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں