سری نگر: قابض بھارتی فوج نےگزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں 27 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں پیلٹ گن، فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 184 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک کشمیری کو دوران حراست تشدد کرکے شہید کیا جب کہ گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 681 شہریوں کو گرفتار کیا گیا، بھارتی فوج نے 42 گھروں کو نقصان بھی پہنچایا۔