مقبوضہ کشمیرمیں 11ہزارسےزائدخواتین کی عصمت دری کی گئی،رپورٹ


دنیابھرمیں آج خواتین کاعالمی دن منایاجارہاہے ۔خواتین کےعالمی دن کےحوالےسےکشمیرمیڈیاسروس نےرپورٹ جاری کی ہے۔

خواتین کےعالمی دن کےموقع پرکشمیرمیڈیاسروس نےرپورٹ جاری کردی جس کےمطابق 1989ء سے اب تک قابض بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری خواتین کوشہیدکیاہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کی جانب سےخواتین کے عالمی دن پربھارتی مظالم کے باوجودحوصلہ نہ ہارنےوالی کشمیری خواتین کی عظیم جہدوجہدکو سلام پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 95 ہزار کشمیریوں میں ہزاروں خواتین بھی شامل ہیں، 2001ء سے اب تک 671 کشمیری خواتین کو شہید کیا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے مظالم میں 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں، 11 ہزار 179 خواتین کی عصمت دری کی گئی، بڑی تعداد میں کشمیری خواتین کے شوہر لاپتہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ بھارتی فوج کی پیلٹ گنوں کی فائرنگ کےنتیجےمیں سیکڑوں اسکو ل کی بچیاں زخمی اور متعدد بینائی سے محروم ہو چکی ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کی جاری کی گئی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاہےکہ قابض بھارتی حکومت نےآسیہ اندرابی سمیت درجنوں کشمیری خواتین رہنما کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں