ian
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ رک نہ سکا، ضلع پلوامہ اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج پاڑہ میں فائرنگ کرکے 8 سالہ نہان بٹ کوبھی شہید کردیا۔ رواں ماہ اب تک 23 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما کے علاقے ترال میں رات سے ہی بھارتی فوج نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہیں