مقابلۂ حسن میں یوراگوئے کی نمائندگی کرنیوالی حسینہ کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئی

مقابلۂ حسن میں یوراگوئے کی نمائندگی کرنیوالی حسینہ کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئی


2015ء میں عالمی مقابلۂ حسن میں یوراگوئے کی نمائندگی کرنے والی امیدوار سیریکا ڈی آرماس 26 برس کی عمر میں چل بسی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی مقابلۂ حسن کی امیدوار کی موت 13 اکتوبر کو سروائیکل کینسر کے باعث ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیریکا ڈی آرمس سروائیکل کینسر کا شکار اور زیرِ علاج تھیں، ان کی کیموتھراپی اور ریڈیو تھراپی ہو رہی تھا۔

عالمی مقابلۂ حسن کی امیدوار کے بھائی نے ان کی موت کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی جبکہ یوراگوئے کی سابق مس ورلڈ نے ان کی موت پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں