پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکار معمر رانا نے نامور اداکار شان شاہد کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ پر بات کی ہے۔
اداکار معمر رانا نے متعدد پاکستانی فلموں میں کام کیا ہے جن سے ان کی ’کڑیوں کو ڈالے دانا‘ ’دیوانے تیرے پیار کے‘، ’فائر‘، ’چوڑیاں‘، ’جھومر‘، ’کوئی تجھ سا کہاں‘ اور ’چنا سچی مچی‘ کامیاب ترین فلمیں رہیں۔
معمر رانا ٹی وی اسکرین پر بھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
حال ہی میں معمر رانا نے ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنے ساتھی اداکار و نامور کامیڈین نسیم وکی کے ہمراہ شرکت کیْ
معمر رانا نے شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں شان شاہد کے ساتھ اپنی دشمنی سے متعلق بات کی۔
معمر رانا سے سوال پوچھا گیا کہ ’آپ ہمیں یہ بتائیں کہ شان شاہد کے ساتھ آپ کی کیوں نہیں بنتی ہے؟‘
اس کے جواب میں معمر رانا کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو یہ سوال مجھ سے نہیں شان سے پوچھنا چاہیے، میرے لیے وہ اب بھی میرے سینئر ہیں اور میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایکشن ہیرو تھے۔
انہوں نے مزید کہا جیسے کہ شتروگن سنہا اور امیتابھ بچن، حالانکہ دونوں ایکشن ہیرو تھے، شتروگن سنہا ایکشن کے بادشاہ تھے، وہ ایکشن کرتے تھے جبکہ امیتابھ بچن بھی اُسی انڈسٹری میں کام کر رہے تھے۔
معمر رانا نے کہا کہ ’شان شاہد ایکشن کے بادشاہ ہیں اور میں امیتابھ بچن ہوں۔‘
معمر رانا نے شو کے دوران بھارت میں بال ٹھاکرے کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات اور سنجے دت کی جانب سے کی جانے والی مدد پر بھی بات تفصیلً بات کی۔