معر وف شاعر جاگو ٹائمز میں ہائیکو تحریر کرنیوالے سید اقبال حیدر چل بسے اقبال حیدر کو ریسٹ لینا قبرستا ن میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کے انتقال پر کمیونٹی میں سوگ کمیونٹی تنظیموں ،سیاسی وسماجی رہنمائوں کا سید اقبال حیدر کو زبردست خراج تحسین اور دعائے مغفرت


ڈیلس(رپورٹ : راجہ زاہد اختر خانزادہ)پی ٹی وی کے سابق ڈرامہ ڈائریکٹر  ڈیلس کے معروف شاعر اور جاگو ٹائمز میں ہائیکو کے ذریعہ شاعری کے ذریعہ حالات حاضرہ پر لکھنے والے شاعر و ادیب جناب “سید اقبال حیدر” آج حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کرگئے  مرحوم اردو گھر ڈیلس کے بانیوں میں سے ایک تھے اور اردو کی ترقی اور ترویج کیلئے امریکہ میں ہمیشہ سرگرم عمل رہے، یہاں رہنے والے بچوں کو اردو پڑھانے کیلئے وہ باقائدہ مفت کلاسیں بھی دیتے تھے، کئی عالمی مشاعروں میں انہوں نے حصہ لیا اور ڈھیروں داد تحسین سمیٹی انکی خدمات یہاں کی مقامی کمیونٹی کیلئے ناقابل فراموش ہیں   وہ یہاں امریکہ منتقل ہونے کے بعد ڈیلس میں بسنے والی کمیونٹی کیلیئے بالخصوص اور امریکہ میں رہنے والی کمیونٹی کیلئے بالعموم گراں قدر خدمات سرانجام دیتے رہے، پاکستان ٹیلی ویژن میں بھی انہوں نے اس دور میں  اپنا نام پیدا کیا  اپنی قابلیت و صلاحیت سے نہ صرف کام یابی و کام رانی کے جھنڈے گاڑے، بلکہ اپنی نمایاں خدمات کے نتیجے میں وطنِ عزیز کا نام بھی پاکستان اور بیرون ملک روشن کیا۔ بلاشبہ، ان کی حیات و خدمات کے روشن نقوش ہمیشہ عوام کے  ذہنوں میں ثبت رہیںنگے ، اقبال حیدر  ریٹائرمنٹ کے بعد امریکہ منتقل ہوئے تو یہاں بھی کمیونٹی کی فلاح وبہبود اور ان میں اردو کے فروغ کیلئے اعلی خدمات سرانجام دیتے رہے، انکا نام اس ضمن میں ہمیشہ سنہری الفاظوں سے رقم کیا جائیگا، انہوں نے اپنی بے لوث خدمات کے سبب  سیاسی ، ادبی اور سماجی حلقوں میں خوب پذیرائی حاصل کی۔ شاعری کے علاوہ افسانہ نگاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ دوسری انکے انتقال پر  مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے چیرمین سید فیاض حسن، ساتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی، پاکستان امریکن ایسوی ایشن کے چیرمین اور اردوگھر کے بانی ڈاکٹر عامر سلیمان، ڈاکٹر جاوید اجمل، ڈیلس پیس سینٹر کے صدر آفتاب صدیقی، پاکستان سوسائیٹی کے صدر عابد ملک، ساتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈممبران کشمیری رہنما، راجہ مظفر کشمیری، سراج بٹ، میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ زاہد خانزادہ، مقامی اخبار جاگو ٹائمز کے عملہ، مقامی ادیبوں صحافیوں، اور متعدد سماجی رہنماں شاعروں ادیبوں نے مرحوم کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ  اللہ تعالی  انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے  اور انکے گناہوں کو معاف فرمائے۔ لواحقین کو صبر عطا کرے، اور انکی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے،آمین  ثمہ آمین

اپنا تبصرہ لکھیں