معروف گلوکار حادثے کا شکار ہوگئے

معروف گلوکار حادثے کا شکار ہوگئے


معروف برٹش گلوکار زین ملک، پیرس فیشن ویک میں شرکت کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زین ملک نے پانچ سال میں پہلی بار کسی ایونٹ میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا اور عوام کے سامنے بھی آئے۔

اس تقریب کے دوران گلوکار حادثے کا شکار ہوئے ہیں جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے گرد سیکیورٹی گارڈز موجود ہیں جو ان کو عوام سے بچا کرر لے کر جارہے ہیں ایسے میں ایک گاڑی زین ملک کے پاؤں پر سے گزرتی ہے اور وہ وہیں رک جاتے ہیں۔

ویڈیو میں آگے دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کو چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن وہ پھر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بناوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

بعدازاں زین ملک نے اس حادثے کے متعلق ایک پوسٹ بھی شیئر کی اور شو کے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔

اس پوسٹ میں گلوکار نے یہ بھی بتایا کہ اب ان کا پاؤں ٹھیک ہے جس کا پورا کریڈٹ انہوں نے اپنے اچھے کوالٹی کے جوتوں کو دیا۔

اس سے قبل زین ملک پاکستانی بینڈ ’اور‘ کے ساتھ ہٹ ٹریک ’ تو ہے کہاں‘ کے ریمکس کے لئے اشتراک کرچکے ہیں جو کہ کافی مقبول ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں