معروف کیسنر اسپیشلسٹ اور شوکت خاتم کے لیکچرار کورونا سے انتقال کر گئے


برطانیہ میں مقیم معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر طارق شفیع کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر طارق شفیع کورونا سے متاثر تھے اور لندن کے سینٹ تھامس اسپتال لندن میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ڈاکٹر طارق شفیع کے اہلخانہ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈاکٹر طارق شفیع وزیراعظم عمران خان کے فلاحی کینسر اسپتال شوکت خانم میموریل اسپتال کے لیکچرار بھی تھے۔

اس سے قبل بھی برطانیہ میں کورونا کے باعث کئی پاکستانی ڈاکٹر انتقال کر چکے ہیں۔

چند روز قبل لندن میں کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی خاتون ڈاکٹر میمونہ رعنا انتقال کر گئی تھیں جب کہ ان سے دو روز قبل ڈاکٹر ناصر خان اور ڈاکٹر حبیب زیدی بھی کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔

خیال رہے کہ برطانیہ دنیا میں ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر اور یورپ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا کے باعث اب تک 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور دو لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں