معروف ڈیزائنر علی ذیشان شادی کے بندھن میں بندھ گئے


پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر علی ذیشان گزشتہ روز اسلام آباد میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سوشل میڈیا پر ڈیزائنر علی ذیشان کی ان کی اہلیہ کے ساتھ شادی کے موقع پر لی گئی تصویریں اور ویڈیوز خوب وائرل ہو  رہی ہیں۔

تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے اس پُر مسرت موقع پر جوڑے نے روایتی لباس کا ہی انتخاب کیا۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

معروف ڈیزائنر کی اہلیہ مائرہ پیشے کے اعتبار سے ایک صحافی ہیں جنہوں نے شادی کے دن گلابی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ علی ذیشان نے روایتی شیروانی پہن رکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل  ویڈیو میں علی ذیشان کو شادی کے موقع پر اہلیہ کے ساتھ رقص کرتے بھی دیکھا گیا۔

ان کی شادی میں پاکستان فیشن انڈسٹری سےتعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں اور اس موقع پر متعدد اداکار اور اداکاراؤں نے انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ مشہور فیشن ڈیزائنر علی ذیشان منفرد لباس بنانے کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، یہ اپنے ملبوسات میں اکثر کسی نہ کسی طرح کے پیغام کو پھیلانے کا انتخاب بھی کرتے ہیں جب کہ ان کے ڈیزائن کردہ دلہن کےگاؤن  بے حد مقبول ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں