معروف ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کراچی والوں کے مشکور

معروف ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کراچی والوں کے مشکور


معروف ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کراچی والوں کے مشکور ہوگئے۔

عالمی شہرت یافتہ ڈانسر گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ نے جہاں پاکستان آمد کے بعد کراچی میں منعقد اپنے پہلے کانسرٹ میں شاندار پرفارمنس دے کر مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا، وہیں کراچی والوں نے بھی چند گھنٹوں کے نوٹس پر کانسرٹ میں بھرپور شرکت کی۔

مشہور گروپ نے بھی کراچی والوں کی محبت اور مہمان نوازی کا جواب ان کی خوب تعریفیں کرکے دیا۔ کانسرٹ میں عوام میں موجود نوجوان ملکی ڈانسرز کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع دیا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

دنیا بھر میں مشہور ہونے والے اس ڈانس گروپ نے اس سے قبل مختلف ممالک میں اپنی پُرلطف پرفارمنس سے اپنا لوہا منوا رکھا ہے۔

واضح رہے کہ کوئیک اسٹائل ان دنوں کراچی میں کوک اسٹوڈیو کی جانب سے منعقد کئے ہوئے مختلف کانسرٹس میں شرکت کر کے عوام کو تفریح کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں