پاکستان کی معروف ماڈل فاطمہ طاہر کی تصاویر اور ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف ماڈل کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاطمہ طاہر نے جینز اور انتہائی غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔
فاطمہ طاہر کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے کو ملی کسی نے ان کے لباس پر تنقید کی تو کسی نے انہیں بے شرم قرار دیا۔