پاکستان کی معروف ماڈل علینہ علی اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے کچھ تصاویر شیئر کیں جو کہ صارفین کو ایک آنکھ نا بھائی۔
شیئرکی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علینہ علی نے جامنی رنگ کا انتہائی غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور بیہودہ انداز میں تصاویر بنوائیں۔
تصاویر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ علینہ علی نے اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔
علینہ علی کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے کو ملی کسی نے ان کے لباس پر تنقید کی تو کسی نے انہیں اپنے کلچر کی یاد دلائی۔