معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ


لاہور میں پاکستانی اسٹیج اداکارہ آفرین پری کے گھر پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کر دی۔

آفرین پری لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاﺅن میں رہائش پذیر ہیں جہاں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان کے گھر پر فائرنگ کی۔

اداکارہ نے اس واقعے کی رپورٹ تھانہ اقبال ٹاﺅن میں درج کروائی ہے، ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے گھر کے گیٹ پر10 فائر کیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، لیکن اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں