معروف نعت ’’فاصلوں کو تکلف‘‘ عاصم اظہر کی آواز میں بھی مقبول


کراچی: مشہور نعت شریف ’’ فاصلوں کو تکلف ‘‘ کے بول گلوکار عاصم اظہر کی آواز میں بھی عوام میں قبولیت کا درجہ حاصل کرگئے۔

گلوکاری کی وجہ سے جانے پہچانے والے عاصم اظہر آئے روز ماضی کا کوئی نہ کوئی مشہور گانا گنگناتے نظر آتے ہیں تاہم اس بار انہوں نے رمضان المبارک کی مناسبت سے اپنی آواز میں خوبصورت نعت پڑھ کر لوگوں کے دل جیت لیے۔

معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی کی آواز میں پڑھی جانے والی شہرہ آفاق نعت شریف ’ فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر‘ کو عاصم اظہر نے بھی خوبصورت انداز کے ساتھ پڑھا تو صارفین تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

خوبصورت نعت کے چند بول کی ویڈیو کو محض ایک گھنٹے میں ہی 39 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں