معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا


معروف بھارتی ہدایتکار ابھیشک شرما نے بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک شرما نے بالی وُڈ کے اصلی ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بالی وُڈ انڈسٹری سے اوریجنل ہونے کی امید کیسے کی جا سکتی ہے جب اس کا نام ہی ہالی وُڈ کی نقل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالی وُڈ تو کسی صحافی کا لطیفہ ہوگا جو کہ ہر کسی کی زبان میں عام ہوگیا، اگر کسی کا نام ہی کسی دوسرے کی نقل ہوگی تو آپ کیسے امید لگائیں گے کہ وہ چیز اوریجنل ہو؟

معروف بھارتی ہدایتکار نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم واقعی ایک بالکل اصل انڈسٹری ہیں؟ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا، ہمیں انفرادی طور پر اپنا فائدہ، نقصان چھوڑ کر ایک ہوکر انڈسٹری کے لیے سوچنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بالی وُڈ پر ریمیکس بنانے کا الزام لگایا جارہا ہے، بالی وُڈ کی فلمیں مسلسل جنوبی انڈیا کی فلموں کی ریمیک بن کر آتی ہیں جس پر بھارتی فلم انڈسٹری کو شدید عوامی ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے علاوہ بالی وُڈ کی فلموں میں پرانے گانوں یا پھر پنجابی گانوں کو ریمیک کیا جاتا ہے بلکہ انٹرنیشنل گانوں کو بلا اجازت ریمیک بھی کیا جاتا ہے جس سے بالی وُڈ چارٹ بسٹر بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں