معروف بھارتی اداکارہ 24 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں

معروف بھارتی اداکارہ 24 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں


بھارت کی مشہور بنگالی اداکارہ اینڈریلا شرما 24 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریلا شرما کی موت دماغ پر فالج کے حملے سے ہوئی۔

معروف اداکارہ چند روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

واضح رہے کہ اینڈریلا شرما کا تعلق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد سے تھا۔

اداکارہ بھارت میں بنگالی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ تھیں، اینڈریلا شرما جیو کاتھی، جھومر اور جبن جیوتی جیسی سیریلز میں کام کر چُکی ہیں۔

خیال رہے کہ اینڈریلا شرما دو مرتبہ کینسر سے لڑ کر صحتیاب ہونے کے بعد 2015 میں دوبارہ اسکرین پر آئی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں