معروف برطانوی اداکار ائین ہوم 88 برس کی عمر میں چل بسے، انھیں آسکر ز کے لیے بھی نام زد کیا گیا تھا۔
1931 میں لندن کی ایسکس کاؤنٹی میں پیدا ہونے والے اداکار ائین ہوم نے اپنے فنی کریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا جس کے بعد وہ ٹی وی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوگئے۔
‘لارڈ آف دی رنگز’ میں ان کا کردار بلبو بیگنس، فلم ‘ایلین’ میں ایش اور 1981 کی فلم ‘چیریوٹس آف فائر’ میں ایتھلیٹ کوچ ان کے یادگار کرداروں میں سے ایک ہیں۔
معروف برطانوی اداکار ائین ہوم کو فلم ‘چیریوٹس آف فائر ‘ میں ایتھلیٹ کوچ کے کردار پر آسکرز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔