امریکا کے معروف اداکار و گلوکار ایرن کارٹر کا انتقال ہو گیا ہے اور ان کی لاش گھر کے واش روم سے برآمد ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چائلڈ پاپ اسٹار کے طور پر آئی وانٹ کینڈی جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے 34 سالہ امریکی گلوکار ایرن کارٹر کی لاش کیلیفورنیا کے علاقے لنکاسٹر میں ان کی رہائش گاہ میں باتھ ٹب سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں گلوکار کے گھر سے کال موصول ہوئی جس میں مدد کی اپیل کی گئی تھی، پولیس اہلکار جب صبح 10 بجکر 58 منٹ پر ان کے گھر پہنچے تو وہاں انہیں ایرن کارٹر کی لاش ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہم گلوکار ایرن کارٹر کی موت کی وجہ جاننے کیلئے جانچ پڑتال کر رہے ہیں لیکن ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔