معروف اداکار طارق ٹیڈی انتقال کرگئے

معروف اداکار طارق ٹیڈی انتقال کرگئے


معروف کامیڈین طارق ٹیڈی لاہور میںانتقال کرگئے۔

اداکار طارق ٹیڈی کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا،جس کی وجہ سے طویل علالت کے باعث وہ لاہور میں انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ معروف کامیڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) لاہور میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق طارق ٹیڈی کے جگر میں انفیکشن بڑھنے سے ان کی طبیعت بہتر نہیں ہورہی تھی ،اور 70 فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

 رہے کہ کچھ روز قبل ایک ویڈیو کے ذریعے طارق ٹیڈی کے بیماری کا ایشو اٹھایا گیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اداکار کے مکمل علاج معالجے کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں