ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد پاکستان واپس آئی ہیں، ممتاز بیگم کے ہمراہ ان کا بیٹا بھی پاکستان پہنچا ہے۔
لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر پہنچنے پر ممتاز بیگم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ ممتاز بیگم کے لیے ان کے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
ممتاز بیگم نے میرا سے ملاقات پر اظہار مسرت اور میرا کے فنی کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔