پاکستانی کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی حمایت میں بول پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار عاظم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے ساتھ اپنے نئے آنے والے گانے کی تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کو پتہ چلا کہ ان کے نئے پروجیکٹ میں اریکا حق ان کے ساتھ ہیں تو اس کے بعد سے عاصم اظہر اور اریکا کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تاہم اس تمام صورتحال کے اداکارہ صبا قمر، گلوکار عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آگئیں۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کے مشکل دنوں نے مجھے مضبوط بنایا تھا یا شاید میں پہلے ہی مضبوط تھی لیکن لوگوں کی تنقید اور نفرت نے مجھے خود کو ثابت کرنے کا موقع دیا۔
صبا قمر نے کہا کہ ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اپنے اندر کا سفر ہی اصل سفر ہے، جس میں ہمارے حمایتی ہوں گے تو وہیں مخالفین بھی ہوں گے لیکن ہمیں ہمت نہیں ہارنی۔
اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر نوجوان ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے درخواست کی کہ ایسا نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا سیکھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اریکا جیسے نوجوانوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کے بجائے سب کے لیے پیار ومحبت کا اظہار کریں۔
دوسری جانب اداکارہ نے اپنے پیغام کے آخر میں عاصم اظہر اور اریکا حق کے نئے آنے والے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ صبا قمر نے کہا کہ میری تمام سپورٹ ان نوجوانوں کے ساتھ ہے جو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔