لاہور ہائیکورٹ نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے پر پی سی بی سے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مصباح الحق کی تنخواہ اور مراعات رولز سے بہت زیادہ ہیں لہٰذا ان کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست گزار کی استدعا پر لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ مصباح الحق ہمارے ملک کے اسٹار ہیں کیا کوچ نہیں ہونا چاہیے، شکر کریں اس بار کوچ امپورٹ نہیں کیا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے جواب طلب کرلیا۔