مصباح الحق نے پیس بیٹری سے بلند توقعات وابستہ کرلیں


لاہور:  مصباح الحق نے پیس بیٹری سے بلند توقعات وابستہ کرلیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہاکہ گذشتہ ٹور میں دوسرا اسپیل کرتے ہوئے عمران خان سینئر کی رفتار میں واضح کمی ہوجاتی تھی، حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے دوران کوچز سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ پیسر نے بڑی محنت کی جس سے فارم و فٹنس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ کم عمر لیکن ان کو گیند پر شاندار کنٹرول حاصل ہے۔ ایکشن بھی بہترین اور وہ جانتے ہیں کہ کہاں اور کس لینتھ پر بولنگ کرنا ہے،انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یہاں آسٹریلیا میں بھی گہرا تاثر چھوڑا، ان کی بولنگ میں اتنی جان ہے کہ ٹیم کیلیے میچ ونر ثابت ہوسکیں۔

ماضی میں عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس کی خدمات حاصل ہونے کے باوجود ٹیسٹ میچز جیتنے میں ناکام رہنے کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ نوجوان پیسرز پُرجوش اور باصلاحیت ہیں،ان کے پاس موقع ہے کہ ماضی میں جو لیجنڈز نہیں کرپائے وہ اس بار کردکھائیں، امید ہے کہ پیسرز توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں