امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان 3 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جیک سلیوان 3 روزہ دورے کے دوران چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ ای سمیت دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
اس موقع پر ممکنہ صدارتی سربراہی اجلاس پر بات چیت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ تائیوان، بحیرۂ جنوبی چین، چین کے خلاف امریکی پابندیوں پر بات چیت بھی متوقع ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین سنجیدہ تحفظات کا اظہار اور اپنی پختہ پوزیشن واضح کرنے پر توجہ دے گا۔
تائیوان کا مسئلہ، چین کی اسٹریٹجک سلامتی پر بھی سنجیدہ بات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 8 برس میں کسی امریکی سیکیورٹی مشیر کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔