مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر پاکستانی شوبز شخصیات کا ردِرعمل


سابق صدر پرویز  مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر جہاں سیاسی شخصیات نے اس معاملے پر  اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں شوبز  شخصیات نے بھی عدالتی فیصلے پر اپنا ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق  پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور اُن پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز مشرف پر آئین توڑنے، ججز کو نظر بند کرنے، آئین میں غیر قانونی ترامیم، بطور آرمی چیف آئین معطل کرنے اور غیر آئینی پی سی او جاری کرنے کے آئین شکنی کے جرائم ثابت ہوئے ہیں۔

اسی ضمن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے عدالتی فیصلے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا۔

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat

A very famous Irish Soldier, Thomas Francis Meagher said…
“The treason of which I stand convicted loses all its guilt, has been sanctified as a duty, and will be ennobled as a sacrifice.”

688 people are talking about this

اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں معروف آئرش سپاہی تھامس فرانسس کا قول شیئر کرنے کے ساتھ ’ہیش ٹیگ مشرف ورڈکٹ‘ کا استعمال کیا۔

اداکار شان شاہد نے بھی  پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Shaan Shahid

@mshaanshahid

A sad day indeed .. when a patriot is called a traitor. you sir will always be our patriot . A true Pakistani a brave soldier and son of the soil. .

2,416 people are talking about this

شان شاہد  نے عدلیہ کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جب ایک محبِ وطن کو غدار کہا جائے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’پرویز مشرف آپ اب بھی محبِ وطن ہیں، ایک سچے پاکستانی اور بہادر سپاہی ہیں‘۔

علاوہ ازیں پاکستان کی معروف فیشن برانڈ کی ڈائریکٹر خدیجہ شاہ نے عدالتی فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

khadijah shah@khadijah_shah

And we are applauding them for giving Musharraf the death sentence. Who is already on his death bed. The legal fraternity is morally and ethically even more bankrupt than the politicians. https://twitter.com/attiyanoon/status/1206496110497456128 

Attiya@attiyanoon

The moral bankruptcy of the legal fraternity, across the board, revealing itself https://twitter.com/maria_memon/status/1206489836057714688 

34 people are talking about this

اپنا تبصرہ لکھیں