مشتاق احمد ایک بار پھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے وابستہ

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد ایک بار پھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے وابستہ ہوگئے ہیں۔

مشتاق احمد کو این سی اے میں اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کسی بھی وقت کیا جاسکتاہے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خدمات انجام دینے کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے بھی ضرورت پڑنے پر دستیاب ہوں گے۔

مشتاق احمد این سی اے میں انڈر16، انڈر19 اور اکیڈمیز پروگرامز میں اسپنرز کے ساتھ کام کریں گے، پی سی بی اور مشتاق احمد کے درمیان سالانہ 120 دن کی انڈر اسٹینڈنگ پر اتفاق ہوا ہے۔ مشتاق احمد اس سے پہلے نجم سیٹھی کے دور میں بھی این سی اے میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد ایک بار پھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے وابستہ ہوگئے ہیں۔

مشتاق احمد کو این سی اے میں اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کسی بھی وقت کیا جاسکتاہے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خدمات انجام دینے کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے بھی ضرورت پڑنے پر دستیاب ہوں گے۔

مشتاق احمد این سی اے میں انڈر16، انڈر19 اور اکیڈمیز پروگرامز میں اسپنرز کے ساتھ کام کریں گے، پی سی بی اور مشتاق احمد کے درمیان سالانہ 120 دن کی انڈر اسٹینڈنگ پر اتفاق ہوا ہے۔ مشتاق احمد اس سے پہلے نجم سیٹھی کے دور میں بھی این سی اے میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں