ٹورنٹو:
مسلم رگبی اسٹار سونی بل ولیمز نے جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔
مسلم رگبی اسٹار سونی بل ولیمز نے ٹورنٹو وولف پیک سے10 ملین ڈالر کا معاہدے ہونے کے باوجود جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔
انھوں نے2009 میں اسلام قبول کیا تھا، کلب کے چیئرمین باب ہنٹر نے کہاکہ وہ اور باقی کھلاڑی اس فیصلے کا احترام اور انھیں سپورٹ کرتے ہیں۔