مسجد نبوی ﷺ میں گونگے اور بہرے زائرین کیلئے خصوصی نماز کے کمرے کا انتظام

مسجد نبوی ﷺ میں گونگے اور بہرے زائرین کیلئے خصوصی نماز کے کمرے کا انتظام


مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں سماعت اور بینائی سے محروم زائرین کے لیے خصوصی نماز کے کمرے کا انتظام کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں خاص طور پر معمر اور معذور نمازیوں کے لیے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اہم پیش رفت کی گئی ہے۔

مسجد نبوی ﷺ کے دروازوں کے قریب نماز کے لیے خصوصی کمرے قائم کیے گئے ہیں جہاں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ معذور افراد آرام اور آسانی کے ساتھ نماز ادا کرسکیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کی چھت پر سماعت اور بینائی سے محروم افراد کے لیے ایک کمرہ مختص کیا گیا ہے جہاں 100 افراد کی گنجائش ہے، یہ کمرہ نماز کے لیے پُرسکون جگہ اور ماحول فراہم کرتا ہے، یہاں نمازِ جمعہ کے خطبے کو اشاروں کی زبان میں بھی پیش کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں بزرگ اور معذور نمازیوں اور زائرین کے لیے الیکٹرک گالف کارٹس اور وہیل چیئرز کی سہولت بھی موجود ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں