اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام اور سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری رہا کر دیا۔
ترک خبر ایجنسی کے مطابق شیخ عکرمہ صبری کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تعریف پر گرفتار کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عکرمہ صبری کے مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر 8 اگست تک پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے امام عکرمہ صبری نے خطبے میں اسماعیل ہنیہ کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 31 جولائی کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔