مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے اداکار ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے، ثروت گیلانی

مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے اداکار ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے، ثروت گیلانی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے اداکار ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی نے بتایا کہ ان کے نصف خاندان کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ وہ ہندوستانی ثقافت کے ساتھ پلی بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے اداکار ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے بہت سارے فنکار اور لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جڑنا چاہتے ہیں مگر دونوں ملکوں کے بعض لوگوں کے مقاصد دوسرے ہیں جس وجہ سے ایسا ہونا فی الحال ممکن نہیں۔

ثروت گیلانی نے بتایا کہ فنکاروں کے ساتھ بہت زیادہ لوگوں کی حمایت ہے مگر چوںکہ جن افراد کی باتوں اور خیالوں سے پالیسز بنتی ہیں وہ دونوں ممالک کے فنکاروں کو ایک ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے ایسا نہیں ہو پا رہا۔

معروف اداکارہ نے کہا کہ فن محبت کی طرح آفاقی ہے، اسے روکا نہیں جا سکتا اور ایک دن دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم دونوں ممالک کے فنکار نیویارک میں جا کر دوسرے لوگوں کے ساتھ کام کر سکتے ہیں تو اسی طرح پاک اور بھارت کے فنکار ایک ساتھ کام کیوں نہیں کر سکتے؟

مشہور اداکارہ ثروت گیلانی نے دونوں ممالک کے فنکاروں کو تجویز دی کہ وہ امید کا دامن نہ چھوڑیں اور اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں، ایک دن دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں